زمره
فتوی نمبر
سوال
دبئی میں ایک خاتون ملازمت سے چھٹی کے بعد دفتر کی گاڑی میں گھر واپس جاتی ہیں۔ گھر واپسی کے دوران ان کا سفر کافی طویل ہوتا ہے۔ راستے میں بعض مساجد آتی ہیں، لیکن وہ سڑک کی دوسری جانب ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے وہاں پہنچنے کے لیے یوٹرن لینا پڑتا ہے اور طویل روٹ ہونے کی وجہ سے یوٹرن بھی کافی فاصلے پر ملتے ہیں، جس سے سفر مزید طویل ہوجاتا ہے۔ ایسی صورت میں کیا مذکورہ خاتون چلتی ہوئی گاڑی میں فرض نماز ادا کرسکتی ہیں؟
جواب
فرض نماز کی ادائیگی کے لیے قیام، رکوع، سجدہ اور قبلہ رخ ہونا ضروری ہے۔ گاڑی میں بیٹھ کر ان فرائض کی ادائیگی ممکن نہیں، اس لیے اگر کسی مسجد میں خواتین کے لیے نماز کی الگ اور پردے والی جگہ مختص ہو تو وہاں نماز ادا کی جاسکتی ہے۔ تاہم کسی عذر کی وجہ سے مسجد پہنچنا مشکل ہو یا وہاں پردے والی جگہ نہ ہو توکسی محفوظ اور اوٹ والی جگہ پر گاڑی روک کر نماز کی ادائیگی ہوسکتی ہے جو بہر صورت ضروری ہے۔
