پیٹرول سے کپڑوں کی صفائی

زمره
طہارت و پاکیزگی
فتوی نمبر
0529
سوال

آج کل عام طور پر گرم کپڑے پٹرول سے صاف کیے جاتے ہیں۔ کیا پٹرول سے صاف کرنے سے کپڑے پاک ہوجائیں گے؟

جواب

نجاست کی دو قسمیں ہیں۔ (1) نجاست حکمی (2) نجاست حقیقی

(1) نجاست حکمی وہ نجاست ہے جو شریعت کے حکم سے ثابت ہو یعنی شریعت یہ کہتی ہے کہ یہ جگہ ناپاک ہے، اس کو دھونا ضروری ہے، لیکن وہ نہ دیکھنے میں آتی ہے اور نہ محسوس ہوتی ہے، جیسے بے وضو ہونے کی صورت میں اعضاء وضو کا ناپاک ہونا اور جنابت کی وجہ سے پورے جسم کا ناپاک ہونا۔ اس طرح کی ناپاکی دور کرنے کے لیے پانی کا استعمال ضروری ہوگا۔ اگر پانی میسر نہ ہو تو تیمم کیا جائے گا۔

(2) دوسری قسم کی نجاست وہ ہے جو دیکھنے میں آتی ہے یا محسوس کی جاتی ہے جیسے پیشاب گوبر وغیرہ۔ ان نجاستوں کو دور کرنے کیلئے ہر پاک سیال (بہنے والی) چیز جو نجاست کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو، کافی ہے۔    

لہذا پٹرول سے کپڑوں کو صاف کرنا، پاک کرنا اور محسوس نجاست کو زائل کرنا درست ہوگا۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
ستمبر 05, 2026 @ 06:13شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں