انڈوں میں خون کے ذرات کا حکم

زمره
حظر و اباحت
فتوی نمبر
0515
سوال

ہماری مرغی انڈا دیتی ہے تو اس کی زردی میں خون کے نقطے (ذرات) ہوتے ہیں تو کیا وہ انڈا کھانا شرعاً درست ہوگا؟

جواب

​ایسا خون جس میں بہاؤ (سیلان) ہو، اس کا استعمال شرعاً حرام ہے۔ البتہ حلال جانور کی باریک رگوں میں باقی رہ جانے والا جما ہوا خون، شرعاً معاف ہے۔ اسی طرح انڈوں کے اندر پائے جانے والے خون کے معمولی جمے ہوئے ذرات کا بھی یہی حکم ہے، لہذا ان قطروں کی مقدار اتنی معمولی ہو کہ وہ انڈے میں اس طرح مل کر ناپید ہوجائیں کہ انڈے کی رنگت پر ان کا اثر باقی نہ رہے تو اس صورت میں پورا انڈا حلال اور قابلِ استعمال ہے۔ تاہم، اگر خون کے قطرے الگ کر کے انڈا استعمال کرنا ممکن ہو، تو احتیاطاً ایسا کرنا بہتر ہے۔

مقام
ملتان
تاریخ اور وقت
اگست 18, 2026 @ 02:05شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں