مسبوق کا امام کے ساتھ سجدہ سہو اور سلام پھیرنے کا حکم

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0500
سوال

ایک شخص دوسری رکعت میں امام کے ساتھ شامل ہوا۔ امام نے نماز کے آخر میں سجدۂ سہو کیا تو کیا یہ شخص جس نے ابھی ایک رکعت امام کے فارغ ہو جانے کے بعد ادا کرنی ہے، سجدۂ سہو کا سلام امام او ر دیگر مقتدیوں کے ساتھ پھیرے گا یا نہیں؟

جواب

مسبوق (ایسا نمازی جس کی جماعت میں شرکت سے قبل امام کم از کم ایک رکعت ادا کرچکا ہو) سجدۂ سہو میں تو امام کے ساتھ اتباع کرے گا، لیکن سجدۂ کا سلام نہیں پھیرے گا۔

مقام
جھنگ
تاریخ اور وقت
اگست 13, 2026 @ 06:30شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں