زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0498
سوال
ایک مرد او ر عورت کا نکاح شرعی طریقے سے منعقد ہوا اور رخصتی عمل میں آئی۔ چند ماہ دونوں میاں بیوی اکٹھے رہے۔ پھر بوجہ اختلاف، لڑکی اپنے والدین کے ہمراہ رہنے لگی۔ لڑکی کے والدین کچھ عرصے بعد دوسرے شہر منتقل ہوگئے اور لڑکی کو غیرشادی شدہ ظاہر کرکے ایک دوسرے شخص سے شادی کردی۔ قابلِ دریافت امر یہ ہے کہ جو لوگ دوسرے نکاح کی مجلس میں شریک ہوئے، ان کے اپنے نکاح کا شرعی طور پر کیا حکم ہے؟
جواب
ایسی شادی شدہ عورت جس کا نکاح ابھی باقی ہے، اور اس کے شوہر نے اسے طلاق نہیں دی تو اس عورت کا کسی دوسرے شخص سے نکاح کرنا حرام ہے۔ جولوگ دوسرے نکاح کی مجلس میں شریک ہوئے اور صورتِ حال سے واقف تھے، وہ سخت گناہ گار ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کریں۔ البتہ ان کے اس عمل سے ان کے اپنے نکاح پر کوئی اثر نہ پڑے گا۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
اگست 11, 2026 @ 08:03شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
