دفتری انٹرنیٹ ذاتی استعمال میں لانا

زمره
حظر و اباحت
فتوی نمبر
0517
سوال

میرا سوال یہ ہے کہ آیا سرکاری ملازم اپنے جائز استعمال کے لیے سرکاری دفتر کا انٹرنیٹ استعمال کرسکتا ہے؟ صورت حال یہ ہے کہ استعمال لامحدود ہونے کی وجہ سے زیادہ استعمال کرنے سے بل میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا، مہینے کے بعد بہت سارا ڈیٹا بچ جاتا ہے، فراغت کے اوقات میں استعمال کرنے سے دفتری کام میں خلل بھی واقع نہیں ہوتا اور سرکار یا افسران کی طرف سے کوئی ممانعت بھی نہیں۔

جواب

​اگر متعلقہ ادارے کی طرف سے واضح ممانعت نہ ہو، بل میں اضافہ نہ ہو اور دفتری امور میں بھی کوئی خلل نہ آئے، تو جائز حد تک استعمال کی گنجائش ہے۔ تاہم اصولی طور پر پیشگی اجازت لینا موزوں طریقہ ہے۔

مقام
اسلام آباد
تاریخ اور وقت
اگست 10, 2026 @ 11:13صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں