فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورت ملانے کا حکم

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0495
سوال

عصر کی نماز میں چاروں رکعت میں سورتِ فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت بھی پڑھ لی اور سجدۂ سہو نہیں کیا تو کیا نماز درست ہوئی یا نہیں؟

جواب

فرض نماز کی صرف پہلی دو رکعتوں میں سورتِ فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت پڑھنی ضروری ہے۔ بقیہ ایک رکعت جیسے نمازِ مغرب یا بقیہ دو رکعتیں جیسے نمازِ ظہر، عصر و عشا میں صرف سورتِ فاتحہ کا پڑھنا ہی کافی ہے۔ تاہم اگر سورتِ فاتحہ کے بعد دوسری سورت بھی پڑھ لی تو بھی نماز درست ہوگئی، سجدۂ سہو کی ضرورت نہیں۔

مقام
راولپنڈی
تاریخ اور وقت
اگست 08, 2026 @ 07:34شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں