زمره
احکامِ میت
فتوی نمبر
0490
سوال
ہمارے ہاں ایک رسم رائج ہے کہ نمازِ جنازہ کے بعد میت کو قبرستان لے جاتے وقت ابتدا میں صرف میت کے ورثاء چالیس قدم تک جنازہ اٹھاتے ہیں۔ اس کے بعد دوسرے لوگ جنازہ اٹھا کر میت کو قبرستان تک لے جاتے ہیں۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا ابتدا میں ورثا کا چالیس قدم تک جنازہ اٹھانا ضروری ہے یا کوئی غیر بھی اس میں شریک ہوسکتا ہے؟
جواب
ابتدائی چالیس قدم تک جنازہ اٹھانا ورثا کے ساتھ مشروط نہیں، بلکہ دیگر لوگ بھی اس میں شریک ہو سکتے ہیں۔ البتہ، اگر کسی مقام پر یہ رواج قائم ہو اور دیگر افراد کو منع نہ کیا جاتا ہو یا انہیں کوئی اعتراض نہ ہو، تو ضروری سمجھے بغیر پہلے چالیس قدم ورثا کی جانب سے اٹھانے میں حرج نہیں۔
مقام
سبی
تاریخ اور وقت
اگست 05, 2026 @ 12:47شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
