سیرت بیان کرنے کے لیے پیشہ ور نعت خوانوں کو بلانا

زمره
قصص الانبیاء
فتوی نمبر
0486
سوال

آپ ﷺ کی سیرت ماہِ ربیع الاوّل میں بیان کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں پیشہ ور نعت خوانوں اور واعظ حضرات کو بیان کے لیے بلوانا کیسا ہے؟

جواب

حضور اکرمؐ کے حالات پڑھنے اور سننے یا جاننے کا شوق ہو تو کسی سیرتِ نبویؐ کے متبع اور سنت ِنبویہؐ کے عالم ربانی کی کتاب کا مطالعہ کیا جائے۔ اور صاحب ِنسبت عالم کا وعظ سنا جائے۔ مثلاً کتابوں میں حضرت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی ”سیرتِ رسول“، حضرت مولانا حفظ الرحمن سیوہارویؒ کی ”سیرتِ رسول کریمؐ“ اور حضرت مولانا محمدمیاںؒ کی ”محمدرسول اللہ“ یا ”مختصر تاریخ اسلام“ از مولانا غلام رسول مہر وغیرہ مستند کتابیں ہیں۔ کسی پیشہ ور عالم یا نعت خواں کو بلانا درست نہیں، جو کہ اپنے نعت خوانی یا وعظ کے پیسے مقرر کرکے لیتے ہیں۔

مقام
اسلام آباد
تاریخ اور وقت
اگست 02, 2026 @ 05:35شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں