زمره
زکوٰۃ و صدقات
فتوی نمبر
0467
سوال
زکوٰۃ کے اصل مصارف کیا ہیں؟ اور مستحقین کون لوگ ہیں؟
جواب
زکوٰۃ کے مصارف: فقرا، مساکین، جو زکوٰۃ کے اموال میں سے کسی بھی قسم کے نصاب کے مالک نہ ہوں، نہ سونا چاندی سے، نہ سامانِ تجارت سے، نہ سال بھر کی ضرورت سے زائد غیر سامانِ تجارت سے۔ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ عاملین (زکوٰۃ وصول کرنے والا عملہ)۔ مسافر، جن کے پاس دورانِ سفر نصاب کی بقدر ملکیت نہ ہو اگرچہ گھر میں نصاب کے مالک ہوں۔مقروض لوگ اور دین کی سربلندی کے لیے جدوجہد کرنے والے زکوٰۃ کے مستحقین میں شامل ہیں۔
مقام
پشین
تاریخ اور وقت
جولائی 25, 2026 @ 07:04شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
