زمره
طہارت و پاکیزگی
فتوی نمبر
0464
سوال
کیا بیت الخلاء یا غسل خانہ میں وضو کیا جا سکتا ہے؟
جواب
(1) اگر بیت الخلاء میں وضو کرنے کی جگہ قضائے حاجت کی جگہ سے ہٹ کر ہو (جیسا کہ عام طور پر ہوتا ہے) تو ایسی جگہ پر وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں، البتہ عین ناپاک جگہ پر وضو کرنا مکروہ ہے۔
(2) غسل خانہ اگر صاف ستھرا ہو تو اس میں وضو کرنا درست ہے۔
مقام
گوجرانوالہ
تاریخ اور وقت
جولائی 16, 2026 @ 07:07شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
