مروّجہ جہیز کی شرعی حیثیت

زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0447
سوال

ہمارے ہاں عام طور پر بیٹیوں کو شادی کے موقع پر جہیز دینے کا رواج ہے، جس کا باقاعدہ مطالبہ کیا جاتا ہے۔ کیا شرعی حوالے سے جہیز کی کوئی حیثیت ہے؟ نیز کیا جہیز کی کوئی شرعی مقدار متعین ہے؟

جواب

جہیز دینے کا مسئلہ شرعی نہیں، بلکہ رواجی ہے اور نہ ہی اس کی کوئی شرعی مقدار متعین ہے۔ سو اگر بغیر مطالبے، بغیرنمود و نمائش اور اسراف کے والدین اپنی بیٹی کو گھریلو ضرورت کی اشیا دے دیں تو اس میںکوئی حرج نہیں، بلکہ قرابت داری میں اُلفت اور تعاون کا موجب ہے۔

مقام
چشتیاں
تاریخ اور وقت
جولائی 08, 2026 @ 07:49صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں