زمره
حظر و اباحت
فتوی نمبر
0465
سوال
کالے رنگ کا لباس پہننا شرعاً کیسا ہے؟
جواب
کالا لباس پہننا شرعاً جائز ہے اور رسول اللہ ﷺ سے اس کا استعمال ثابت ہے، چنانچہ ایک روایت میں ہے کہ فتحِ مکہ کے موقع پر آپ ﷺ کے سرِ مبارک پر سیاہ عمامہ تھا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے بنائی ہوئی سیاہ چادر بھی زیب تن فرمائی۔ اس رنگ کو مستقل حزن و ملال (سوگ) کی علامت بنانا یا کسی ایسی رسم کے ساتھ خاص کرنا درست نہیں، جس کی دین میں کوئی اصل نہ ہو۔ رسول اللہ ﷺ نے کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کرنے سے منع کیا ہے ، صرف بیوہ کو چار ماہ دس دن کی عدت کے دوران اپنے شوہر کی وفات کے سوگ کا پابند کیا گیا ہے لہذا اس کے علاوہ کسی دن کو سوگ کے لیے مخصوص کرکے سیاہ لباس کا انتظام کرنا درست نہیں بلکہ اس کو دین کا حصہ سمجھنا از روئے حدیث مردود یعنی قابل رد ہے۔
مقام
بھکر
تاریخ اور وقت
جولائی 04, 2026 @ 05:13شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
