ویڈیو میں پس منظر کی موسیقی (Background music) کا حکم

زمره
حظر و اباحت
فتوی نمبر
0509
سوال

میں ایک پروفیشنل ویڈیو ایڈیٹر ہوں اور مختلف کاروباری اداروں نیز تعلیمی و معلوماتی یوٹیوب کریئیٹرز (تفریحی مواد نہیں) کے لیے ویڈیوز ایڈٹ کرتا ہوں۔ بعض کلائنٹس اپنی ویڈیوز میں ہلکی پس منظر کی موسیقی (Background Music) شامل کرنے کی بھی درخواست کرتے ہیں۔ عموماً یہ بہت کم آواز والی صرف سازوں پر مشتمل موسیقی ہوتی ہے، جس کا مقصد صرف ویڈیو کے ماحول یا تاثر کو بہتر بنانا ہوتا ہے، نہ کہ ناظرین کی توجہ موسیقی کی طرف مبذول کرانا۔
لہٰذا رہنمائی فرمائیں کہ آیا ایسی ویڈیوز میں پس منظر کی موسیقی شامل کرنا یا اس مقصد کے لیے بطور ویڈیو ایڈیٹر کام کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟

جواب

​اگر پس منظر میں صرف ہلکی آوازیں ہوں، جن کا مقصد صرف جائز تجارتی و تعلیمی مقاصد کے لیے بنائی گئی ویڈیوز کے ماحول کو بہتر بنانا ہو اس طور پر کہ اس سے ناظرین کی توجہ موسیقی کی طرف نہ جاتی ہو، اور ان سے نہ ہی بے مقصد تفریح یا موسیقی کی لذت محسوس ہو، تو کوئی متبادل روزگار نہ ہونے کی صورت میں حسب ضرورت گنجائش ہے۔

مقام
سوات
تاریخ اور وقت
جولائی 03, 2026 @ 05:43صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں