مسجد میں داخل ہوتے وقت لوگوں کو سلام کہنا

زمره
آدابِ مسجد
فتوی نمبر
0435
سوال

مسجد میں داخل ہوتے ہوئے لوگوں کو سلام کہنا شرعاً کیسا ہے؟

جواب

(1) مسجد میں داخل ہوتے وقت نماز، اذکار، اور تعلیم و تعلّم میں مشغول افراد کو سلام کرنا ان کی توجہ میں خلل ڈالنے کے سبب درست نہیں ہے۔
(2) اگر لوگ عبادات میں مشغول نہ ہوں، بلکہ محض نماز کے انتظار میں بیٹھے ہوں تو ان کو مناسب آواز میں سلام کہا جا سکتا ہے۔
(3) اگر کچھ افراد نماز میں مشغول ہوں اور کچھ ویسے بیٹھے ہوں تو اتنی آواز میں سلام کی اجازت ہے کہ جس سے نماز یا کسی اور دینی کام میں مشغول افراد کی توجہ منتشر نہ ہو۔
(4) اگر لوگ عبادت کے علاوہ کسی اور غرض سے مسجد میں جمع ہوں تو ان کو بآواز بلند سلام کہا جاسکتا ہے۔​

مقام
شکارپور
تاریخ اور وقت
جون 29, 2026 @ 02:47شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں