غیر محرم میت کا چہرہ دیکھنا اور جنازے کو کندھا دینا

زمره
احکامِ میت
فتوی نمبر
0432
سوال

(1) کیا کسی عورت کے وفات پاجانے کے بعد غیر محرم شخص اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے؟ نیز کیا اس کے جنازے کو کندھا دے سکتا ہے؟
(2)کیا خاوند اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے اور اس کے جنازے کو کندھا دے سکتا ہے؟

جواب

(1) غیر محرم عورت کی وفات کے بعد اس کا چہرہ نہیں دیکھ سکتا، البتہ اس کے جنازے کو کندھا دے سکتا ہے۔
(2) خاوند چہرہ بھی دیکھ سکتا ہے اور کندھا بھی دے سکتا ہے۔

مقام
راولپنڈی
تاریخ اور وقت
جون 27, 2026 @ 03:42شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں