شادی میں ”کفو“ سے کیا مراد ہے؟

زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0428
سوال

شادی میں ”کفو“ سے کیا مراد ہے؟

جواب

شادی میں ”کفو“ کا اصل مقصد میاں بیوی کے درمیان مزاج، عادات اور طرزِ زندگی کی ہم آہنگی ہے۔ اس کے لیے دونوں کو دین دار اور معاشرتی اخلاق کا حامل ہونا چاہیے۔ موجودہ دور میں تعلیم، ذہنی سطح اور سوچ کی مطابقت بھی اہم ہے۔ معاشی اور سماجی حیثیت میں بھی زیادہ تفاوت نہ ہو تاکہ باہمی رہن سہن میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

​واللہ تعالٰی اعلم بالصواب​

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
جون 24, 2026 @ 06:55شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں