زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0410
سوال
شوہر نے بیوی کو ”تم میری طرف سے آزاد ہو، اب جو چاہو کرو“ کہا تو کیا اس سے طلاق واقع ہوگئی؟
جواب
صورت مسئولہ میں بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوگئی ہے، اس لیے اس پر عدت کے احکامات لاگو ہوں گے۔ عدت یعنی تین ماہواریاں ( اگر حمل نہ ہو اور اگر حمل ہو تو بچے کی پیدائش تک) مکمل ہونے سے پہلے شوہر کے پاس رجوع کرنےحق موجود ہے۔ اگر شوہر عدت کے دوران رجوع کرلیتا ہے تو نکاح برقرار رہے گا، لیکن اگر عدت ختم ہونے تک شوہر رجوع نہیں کرتا تو نکاح ختم ہونے کے ساتھ رجوع کا حق بھی ختم ہوجائے گا۔
عدت گزرنے کے بعد دونوں باہمی رضامندی سے دوبارہ ساتھ رہنا چاہیں تو مہرِ جدید کے ساتھ دو گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرنا ضروری ہوگا، جس کے بعد شوہر کے پاس صرف دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا۔
فقط واللہ تعالی اعلم بالصواب
مقام
راولپنڈی
تاریخ اور وقت
جون 08, 2026 @ 01:40صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
