زمره
قربانی و عقیقہ
فتوی نمبر
0402
سوال
کیا قربانی کے تینوں دنوں میں قربانی کا ثواب برابر ہے؟ اور دوسرے یا تیسرے دن قربانی کرنے سے قربانی پر کوئی فرق پڑتا ہے؟
جواب
ایّامِ نحر یعنی 10، 11 اور 12 ذی الحجہ میں سے کسی ایک دن قربانی کرنے سے واجب ادا ہوجائے گا، البتہ فضیلت اور اجر کے اعتبار سے پہلے دن کو دوسرے پر اور دوسرے دن کو تیسرے پر ترجیح ہے۔ تاہم کسی انتظامی مجبوری کے سبب اگر دوسرے یا تیسرے دن قربانی کی جائے تو بھی درست ہے۔ اور اس سلسلے میں اجر و ثواب کی کمی کا خیال دل میں نہیں لانا چاہیے، بلکہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے کامل ثواب کی امید رکھنی چاہیے.
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
مئی 25, 2026 @ 08:05شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
