زمره
حج و عمرہ
فتوی نمبر
0400
سوال
ایک شخص مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ عمرہ کی نیت سے گیا لیکن میقات سے بغیر احرام کے گزرا اور عمرہ ادا کرلیا تو کیا اس پر دم لازم ہے؟
جواب
احرام کے بغیر میقات سے گزرنے کی صورت میں شرعاً دم لازم آتا ہے، یعنی حدودِ حرم میں ایک چھوٹا جانور (بکرا یا دنبہ) ذبح کرکے اس کا گوشت فقراء و مساکین پر صدقہ کرنا واجب ہوتا ہے۔ اس دم کا گوشت نہ خود دم دینے والا کھا سکتا ہے اور نہ ہی مالدار افراد کے لیے اس کا کھانا جائز ہے۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص چونکہ بغیرِ احرام میقات سے گزرا ہے اس لیے اس پر دم لازم ہے۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
مئی 24, 2026 @ 07:49شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
