عمرہ سے پہلے یا دوران عمرہ شوہر کی فوتگی کی صورت میں بیوہ کی عدت کا حکم

زمره
حج و عمرہ
فتوی نمبر
0395
سوال

اگر خدانخواستہ عمرہ کے دوران یا گھر سے سفر شروع ہونے سے پہلے شوہر کی وفات ہوجائے تو عورت کے لئے کیا حکم ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں:
​(1) اگر کسی عورت کا عمرے پر جانے کا ارادہ ہو اور ابھی سفرِ عمرہ شروع نہ کیا ہو کہ اس کا شوہر فوت ہو جائے تو عدت مکمل کرنے سے پہلے اس کا عمرے پر جانا جائز نہیں۔
​(2) ہاں! اگر عمرہ کے دوران شوہر کا انتقال ہو گیا تو عورت عمرہ کے افعال مکمل کرلے اور اس کی عدت شروع ہو جائے گی۔ جتنے دن وہاں گذر گئے وہ عدت میں شمار ہوں گے، بقیہ عدت واپسی پر اپنے وطن میں خاوند کے گھر مکمل کرے گی۔ (چونکہ آج کل سعودی حکومت کے نظام آمد و رفت کے پیش نظر مقررہ تاریخ سے پہلے گھر واپس آنا ممکن نہیں۔ اس لیے جتنے دن کا قیام حرمین ؛ مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں ہو تو بیوہ جس ہوٹل میں رہائش پذیر ہو، گھر واپسی تک وہیں عدت گزارے، وطن واپسی پر بقیہ ایامِ عدت شوہر کے گھر میں پورے کرے۔)
نیز سفرِ عمرہ کے دوران اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ بیوہ بلا ضرورت اپنی رہائش گاہ سے باہر نہ نکلے بلکہ عدت کی پابندیوں کا خوب اہتمام کرے، زیب و زینت وغیرہ سے احتراز کرے۔​

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
مئی 22, 2026 @ 06:14شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں