زمره
قربانی و عقیقہ
فتوی نمبر
0389
سوال
گائے اور دیگر جانوروں کی قربانی میں سات افراد شریک ہوسکتے ہیں، کیا عقیقے میں بھی سات آدمی ایک گائے میں شریک ہوسکتے ہیں؟
جواب
گائے اور دیگر بڑے جانوروں میں عقیقے کی نیت سے سات آدمی شریک ہوسکتے ہیں۔ لیکن تمام شرکا کی نیت قربانی یا عقیقے کی ہونی چاہیے۔ صرف گوشت کھانے کی نیت نہ ہو۔ نیز کسی شریک کا حصہ ساتویں حصے سے کم نہ ہو۔
مقام
حاصل پور
تاریخ اور وقت
مئی 21, 2026 @ 06:19شام
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
