صاحبِ نصاب شخص کا قربانی نہ کرنا

زمره
قربانی و عقیقہ
فتوی نمبر
0387
سوال

اگر ایک شخص صاحب ِنصاب ہے۔ قربانی واجب ہونے کے باوجود تینوں ایام میں قربانی نہیں کی، اب وہ کیا کرے؟

جواب

قربانی کرنے میں سستی پر توبہ واستغفار کرے اور قربانی کے اوسط جانور یا حصے کی مقدار مساکین پر رقم صدقہ کرنا ضروری ہے۔ اور اگر جانور خریدا ہوا تھا، لیکن ذبح نہیں کیا تو وہ جانور ہی ذبح کرکے صدقہ کردے اور خود نہ کھائے۔

مقام
گوجرانوالہ
تاریخ اور وقت
مئی 21, 2026 @ 06:04شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں