صاحبِ نصاب اور غیر صاحبِ نصاب کا مشترکہ جانور گم ہو جانے کی صورت میں قربانی کا حکم

زمره
قربانی و عقیقہ
فتوی نمبر
0378
سوال

غیر صاحبِ نصاب شخص نے صاحبِ نصاب کے ساتھ مل کر قربانی کا جانور خریدا اور خریدنے کے بعد جانور گم ہوگیا تو اب قربانی کا کیا حکم ہے؟

جواب

​اگر قربانی کا جانور گم ہوجائے تو شرعی حکم یہ ہے کہ صاحب نصاب شخص پر اس کا بدل یعنی دوسرے جانور کی قربانی لازم ہوگی جب کہ غیر صاحب نصاب شخص پر دوسری قربانی واجب نہیں۔ البتہ اگر مالی وسعت ہو تو وہ اپنی خوشی سے دوسری قربانی کرسکتا ہے۔

مقام
فیصل آباد
تاریخ اور وقت
مئی 14, 2026 @ 07:49صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں