زمره
زکوٰۃ و صدقات
فتوی نمبر
0374
سوال
مفتی صاحب! قرض ادا کرنا ضروری ہے یا عشر؟ اگر مکمل پیداوار سے بھی قرض ادا نا ہو تو عشر کا کیا حکم ہے؟
جواب
چوں کہ پیداوار اللہ کی عطا اور زمین کا ثمر ہے، اس لیے اس میں اللہ کا حق اور مستحقین کا حصہ عشر یا نصف عشر کی صورت میں عائد ہوتا ہے اور اس کا ادا کرنا لازم ہے، لہذا قرض ، عشر کی ادائیگی کے لیے مانع (رکاوٹ) نہیں، خواہ کتنا ہی ہو۔ اور اگر قرض و عشر دونوں کی بیک وقت ادائیگی میں مشکل درپیش ہو تو ایسی صورت میں پہلے قرض کی ادائیگی کا اہتمام کرے اور اس کے بعد عشر/نصف عشر ادا کرے۔
مقام
بورے والا
تاریخ اور وقت
مئی 07, 2026 @ 06:43شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
