زمره
قربانی و عقیقہ
فتوی نمبر
0370
سوال
ایک شخص صاحبِ نصاب نہیں ہے، اس پر قربانی واجب نہیں۔ اس نے ایک صاحبِ نصاب کے ساتھ مل کر قربانی کا جانور خریدا اور کہا کہ بعد میں پیسے دے دوں گا۔ کیا اس غیر صاحبِ نصاب کے لیے یہ قربانی کرنا جائز ہے؟
جواب
غیر صاحبِ نصاب شخص کسی صاحبِ نصاب کے ساتھ مل کر بڑے جانور (گائے، بھینس، اونٹ وغیرہ) میں حصہ لے سکتا ہے۔ ایسی صورت میں صاحب نصاب کی طرف سے یہ فریضہ ادا ہوگا، جب کہ غیر صاحب نصاب کے لیے یہ نفلی قربانی شمار ہوگی۔ نیز اگر دو افراد برابر کے شریک ہوں، تو جانور کی قیمت دونوں میں آدھی آدھی تقسیم ہوگی، جس کی ادائیگی غیر صاحب نصاب شخص صاحب نصاب شخص کی رضامندی سے اپنی سہولت کے مطابق بعد میں بھی کر سکتا ہے۔ اسی طرح ذبح کے بعد گوشت بھی دونوں میں برابر تقسیم ہوگا۔
مقام
فیصل آباد
تاریخ اور وقت
مئی 07, 2026 @ 06:06شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
