زمره
علوم و فنون
فتوی نمبر
0363
سوال
بچوں کی عصری تعلیم کے لیے آج گلی محلوں میں انگریزی سکولوں کی بھرمار ہے۔ ایسی صورت میں کس طرح کے سکول کا انتخاب کیا جائے؟
جواب
سکول بھی ایک تربیت گاہ ہے۔ بچوں کے اذہان بدلنے میں یہ ادارہ بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ ایسے سکول کا انتخاب کیا جائے، جس کے اساتذہ قابل ہوں، بااَخلاق ہوں، بچوں پر شفقت کرتے ہو، بچوں کی صلاحیت پروان چڑھانے میں مہارت رکھتے ہوں، گالم گلوچ، لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں، کسی خاص فرقے یا گروہ سے وابستہ نہ ہوں، بلکہ قومی وحدت اور ملّی اقدار پروان چڑھانے والے ہوں، ڈسپلن اور نظم و ضبط کے پابند ہوں، مغربی ماحول کی مرعوبیت اور اس کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی کوئی حکمتِ عملی وضع کی گئی ہو۔ نیز سکول میں بے دینی کا ماحول نہ ہو۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
مئی 03, 2026 @ 08:13شام
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
