زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0362
سوال
میں تنہا فرض نماز پڑھ رہا تھا تو میرے پیچھے ایک مقتدی نے آکر میری اقتدا شروع کی۔ کیا اس طرح جماعت ہوسکتی ہے؟
جواب
تنہا فرض نماز پڑھنے والے کی کوئی شخص اقتدا کرنا چاہے تو اس طرح جماعت ہوسکتی ہے۔ ایسی صورت میں امام کو چاہیے کہ نماز کے دوران ہی امامت کی نیت کرلے۔ نیز یہ مسئلہ بھی پیش نظر رہے کہ جہری نمازوں (جن کی پہلی دو رکعتوں میں با آواز بلند قرأت ہوتی ہے) میں مقتدی کے ملنے کی صورت میں امام اسی وقت بقیہ قرأت جہرًا کرے گا۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
مئی 01, 2026 @ 08:00شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
