زمره
قربانی و عقیقہ
فتوی نمبر
0356
سوال
ہمارے خاندان میں گزشتہ ایک سال سے اجتماعی قربانی کا عمل قیام میں لایا گیا ہے۔ تمام قربانی کرنے والے ایک جگہ پر قربانی کرتے ہیں۔ اس بابت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جانوروں کی خریداری کرتی ہے۔ تمام اخراجات قربانی کرنے والوں پر تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اب خاندان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کچھ ہمارے بھائی جو کسی وجہ سے قربانی نہیں کر پاتے، انہیں حصہ دار شمار کیے بغیر تقسیم کے وقت ایک شریک قربانی جتنا گوشت دیا جائے، کیا یہ عمل شرعاً جائز ہے؟
جواب
ایک شریک کے حصے جتنا گوشت دینے پر اگر قربانی میں شریک دیگر افراد کو اعتراض نہ ہو بلکہ سب حصہ دار راضی ہوں تو ایسا کرنے میں حرج نہیں۔
مقام
راولپنڈی
تاریخ اور وقت
اپریل 27, 2026 @ 11:01صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
