نمازِ جنازہ میں بھول کر پانچویں تکبیر کہنا

زمره
احکامِ میت
فتوی نمبر
0352
سوال

(1) نمازِ جنازہ میں چار تکبیریں کہنے کے بعد سہواً (بھول کر) اگر پانچویں تکبیر کہہ دی تو کیا نماز جنازہ کا اعادہ ضروری ہے؟
(2) کیا مقتدی بھی امام کے ساتھ پانچویں تکبیر کہیں گے؟​

جواب

(1) بھول کر پانچویں تکبیر کہنے سے نمازِ جنازہ ادا ہوگئی، اعادہ کی ضرورت نہیں۔
(2) ایسی صورت میں مقتدی خاموش رہیں، جب امام سلام پھیر دے تو وہ بھی سلام پھیر دیں۔​

مقام
ہارون آباد
تاریخ اور وقت
اپریل 24, 2026 @ 12:08شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں