نمازِ جمعہ کے سنن و نوافل کی نیت

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0357
سوال

میرا سوال یہ ہے کہ جمعہ کے فرض رکعتوں کے علاوہ سنن و نوافل کی ادائیگی کے لیے ظہر کی نیت کی جائے گی یا جمعہ کی؟

جواب

​نماز ظہر اور نماز جمعہ دو الگ اور مستقل نمازیں ہیں۔ جن میں سے ہر ایک کی سنتیں اور نوافل اپنی جگہ متعین ہیں۔ دونوں نمازوں کی فرض رکعتوں سے پہلے چار رکعت سنت مؤکدہ ہیں۔ ظہر کے فرضوں کے بعد دو رکعت سنت مؤکدہ، جب کہ جمعہ کے فرضوں کے بعد پہلی چار رکعت سنت مؤکدہ اور اس کے بعد دو رکعت سنتِ غیر مؤکدہ ہیں۔ لہذا نماز جمعہ کے سنن و نوافل کی ادائیگی کے وقت جمعہ ہی کی نیت کی جائے گی نہ کہ ظہر کی۔

مقام
شیخوپورہ
تاریخ اور وقت
اپریل 24, 2026 @ 11:58صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں