زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0348
سوال
ایک شخص تنہا عشا کی نماز‘ وتر و سنن کے ساتھ مکمل کرچکا, اس کے بعد عشا کی نماز کی جماعت ہونے لگی تو وہ بھی اس نماز میں شریک ہوگیا۔ تو ایسے نمازی کو وتر و سنن دوبارہ پڑھنے ہوں گے یا نہیں؟
جواب
اس صورت میں فرض نماز تو وہی ہے، جو وہ پہلے پڑھ چکا ہے اور سنن و وتر بھی ادا کرچکا ہے۔ بعد میں جماعت والی نماز جس میں شرکت ہوئی ہے، وہ نفل ہے۔ اس لیے اس کو دوبارہ وتر وغیرہ نہیں پڑھنے چاہئیں.
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
اپریل 23, 2026 @ 07:51شام
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
