حالتِ احرام میں انڈر ویئر (Underwear) پہننے کا حکم

زمره
حج و عمرہ
فتوی نمبر
0347
سوال

میں نے آمدہ ماہ حج پر جانا ہے۔ مجھے پیشاب کے بعد قطرے آجاتے ہیں، جس کے لیے میڈیسن بھی لے رہا ہوں۔ کیا میں احرام کے نیچے انڈر ویئر (Underwear) پہن سکتا ہوں؟

جواب

​انڈر ویئر (Under wear) سلا ہوا کپڑا ہے اور حالتِ احرام میں سلا ہوا کپڑا پہننا جائز نہیں ہے۔ البتہ اگر کوئی کپڑا باندھنے سے قطروں سے حفاظت ممکن ہو تو احرام کے نیچے بغیر سلی لنگوٹی پہن سکتے ہیں اور اس کے اندر ٹشو یا روئی بھی رکھ سکتے ہیں۔ قطرے آنے کی صورت میں وضو سے پہلے اس کو نکال کر نیا ٹشو یا روئی رکھیں۔

مقام
گوجرانوالہ
تاریخ اور وقت
اپریل 23, 2026 @ 03:01شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں