کسی دوسرے مسلک کے امام کے پیچھے نماز ادا کرنا

زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0344
سوال

ایک شخص جماعت میں شریک ہوا۔ نماز مکمل ہوجانے کے بعد اُسے معلوم ہوا کہ امام صاحب کا مسلک مقتدی سے مختلف ہے۔ کیا ایسی صورت میں نماز درست ہوجائے گی یا اعادہ ضروری ہے؟

جواب

​اگر جماعت میں شریک ہونے والے کا مسلک حنفی ہے اور امام صاحب‘ شافعی، مالکی، حنبلی مسلک کے پابند ہیں تب بھی نماز درست ہوجائے گی۔ نماز کے اعادے کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی معلوم ہونے پر نماز کا توڑنا درست ہے۔

مقام
چشتیاں
تاریخ اور وقت
اپریل 22, 2026 @ 07:08شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں