زمره
حج و عمرہ
فتوی نمبر
0344
سوال
زید اپنی ملازمت کے سلسلے میں جدہ میں مقیم ہے۔ عمرہ کرنے کے ارادے سے احرام باندھ کر حرم مکہ (زادہا اللہ شرفاً) میں داخل ہوا اور سعی صفا و مروہ سے فارغ ہوکر جدہ واپس ہوگیا اور اپنے گھر جاکر حلق کرواتا ہے۔ اور احرام کھولتا ہے۔ کیا یہ شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
جواب
حلق یا قصر (بال منڈانا یا چھوٹے کرانا) سے عمرہ یا حج کا احرام حدودِ حرم میں کھولنا ضروری ہے۔ حدودِ حرم سے باہر جدہ یا کہیں اور احرام کھولنے سے دم واجب ہوگا، یعنی ایک بکرا حدودِ حرم میں ذبح کرنا لازم ہے۔
مقام
جدہ، سعودی عرب
تاریخ اور وقت
اپریل 22, 2026 @ 07:01شام
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
