زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0341
سوال
دعا مانگنے کا درست طریقہ کیا ہے؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ کیا امام بہ آوازِ بلند دعا مانگ سکتا ہے؟ اگرچہ اس صورت میں مقتدی بھی اونچی یا آہستہ آواز سے دعا مانگ رہے ہوں؟
جواب
دعا مانگنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ انسان اپنی تمام حاجات و ضروریات کو ذہن میں رکھ کر نہایت ہی خشوع و خضوع اور عاجزی و انکساری سے اللہ تعالیٰ کے حضور یہ یقین رکھتے ہوئے کہ اس کی دعا ضرور قبول ہوگی، ہاتھ اٹھا کر دعا مانگے، اور دعا مانگنے کے بعد دونوں ہاتھ مونہہ پر پھیر لے۔ اور دعا کے شروع اور آخر میں اللہ تعالیٰ کی حمد اور حضوؐر پر دردو بھیجے۔
امام صاحب کو آہستہ آواز میں دعا مانگنی چاہیے کیوں کہ آہستہ آواز سے دعا مانگنا بہتر اور اچھا ہے ۔ قرآن حکیم میں سورۃ الاعراف میں ہے:اُدْعُوْا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةًؕ- (55:7) کہ اپنے رب کو عاجزی اور چپکے سے پکارو۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
اپریل 21, 2026 @ 05:49شام
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
