زمره
فتوی نمبر
سوال
میرے شوہر ویسے تو بہت خیال رکھتے ہیں۔ سب گھر والوں کا سلوک بھی بہت اچھا ہے۔ لیکن میرے شوہر کو دوسری لڑکیوں سے بات چیت کرنے کی عادت ہے، ایسے بات کرتے ہیں، جیسے وہ مجھ سے بات کر رہے ہوں۔ اور اکیلے میں فحش فلمیں دیکھتے ہیں۔ پکڑے جانے پر معافی مانگ لیتے ہیں اور پھر دوبارہ وہی حرکت شروع کر دیتے ہیں۔ اب میں یہ سب برادشت نہیں کر سکتی۔ کیا میں خلع لے سکتی ہوں؟
جواب
بیوی کی طرف سے شوہر کی طرف منسوب اخلاقی کمزوریاں اگر واقعی درست ہیں تو شرعی طور پر یہ سخت گناہ کے کام ہیں، جن سے فوری توبہ اور اجتناب ضروری ہے۔ ایسی صورت میں بیوی کو چاہیے کہ وہ تعلق ختم کرنے یا خلع لینے کے بجائے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جب بھی شوہر کو آمادہ پائے، اسے حسنِ تدبیر اور پیار و محبت سے سمجھانے کی کوشش کرے۔ اپنی طرف سے شوہر کے حقوق کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہ برتے اور مسلسل اللہ تعالیٰ سے اس کی ہدایت اور اصلاحِ احوال کے لیے دعا کرتی رہے۔ شریعت کی نظر میں شوہر کو ان برائیوں سے بچانے کی تدبیر کرنا اور نباہ کی کوشش کرنا علیحدگی اختیار کرنے سے کہیں زیادہ بہتر اور قابلِ قدر عمل ہے۔
