”I will divorce you“ کے الفاظ سے طلاق کا حکم

زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0329
سوال

​میری بیوی میکے گئی ہوئی تھی۔ میں نے اس کو واٹس ایپ پر میسج کیا کہ:
​I will divorce you, if you come back home, Don't  show  me  your  face  again
​(اگر تو گھر واپس آئی تو میں تجھے طلاق دوں گا، آئندہ مجھے اپنا چہرہ مت دکھانا)
بعد میں ہماری صلح ہوگئی اور وہ گھر آگئی۔ کیا اس صورت میں طلاق واقع ہوگئی؟​

جواب

صورت مسئولہ میں انگریزی کے مذکورہ الفاظ:
I will divorce you if you come back home, Don't  show  me  your  face  again
​(اگر تو واپس گھر آئی تو میں تجھے طلاق دوں گا، آئندہ مجھے اپنا چہرہ مت دکھانا)
​میں پہلے جملے سے طلاق واقع نہیں ہوئی، کیوں کہ شرط پوری ہونے کے باوجود بھی
......I will divorce  you
​(میں تجھے طلاق دوں گا۔۔۔۔۔)
​کے الفاظ سے مستقبل میں طلاق دینے کا اقرار ہے، جب کہ
Don't  show  me  your  face  again
​(آئندہ مجھے اپنا چہرہ مت دکھانا)
کہتے وقت اگر شوہر کی نیت طلاق کی نہیں تھی تو اس سے بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ لیکن اگر مذکورہ الفاظ کہتے وقت طلاق کی نیت تھی تو اس سے بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوکر نکاح ختم ہوگیا۔ اگر میاں بیوی ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو دو گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے ساتھ تجدید نکاح ضروری ہے۔ ایسی صورت میں شوہر کے پاس صرف دو طلاقوں کا اختیار باقی رہ جائے گا۔ بصورت دیگر بیوی عدت گزارنے کے بعد کہیں اور نکاح کر سکتی ہے۔​

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
اپریل 15, 2026 @ 07:25شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں