زمره
فتوی نمبر
سوال
میری بیوی میکے گئی ہوئی تھی۔ میں نے اس کو واٹس ایپ پر میسج کیا کہ:
I will divorce you, if you come back home, Don't show me your face again
(اگر تو گھر واپس آئی تو میں تجھے طلاق دوں گا، آئندہ مجھے اپنا چہرہ مت دکھانا)
بعد میں ہماری صلح ہوگئی اور وہ گھر آگئی۔ کیا اس صورت میں طلاق واقع ہوگئی؟
جواب
صورت مسئولہ میں انگریزی کے مذکورہ الفاظ:
I will divorce you if you come back home, Don't show me your face again
(اگر تو واپس گھر آئی تو میں تجھے طلاق دوں گا، آئندہ مجھے اپنا چہرہ مت دکھانا)
میں پہلے جملے سے طلاق واقع نہیں ہوئی، کیوں کہ شرط پوری ہونے کے باوجود بھی
......I will divorce you
(میں تجھے طلاق دوں گا۔۔۔۔۔)
کے الفاظ سے مستقبل میں طلاق دینے کا اقرار ہے، جب کہ
Don't show me your face again
(آئندہ مجھے اپنا چہرہ مت دکھانا)
کہتے وقت اگر شوہر کی نیت طلاق کی نہیں تھی تو اس سے بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ لیکن اگر مذکورہ الفاظ کہتے وقت طلاق کی نیت تھی تو اس سے بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوکر نکاح ختم ہوگیا۔ اگر میاں بیوی ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو دو گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے ساتھ تجدید نکاح ضروری ہے۔ ایسی صورت میں شوہر کے پاس صرف دو طلاقوں کا اختیار باقی رہ جائے گا۔ بصورت دیگر بیوی عدت گزارنے کے بعد کہیں اور نکاح کر سکتی ہے۔
