تحقیقی مضامین کے لیے چیٹ جی پی ٹی (Chatgpt) استعمال کرنے کا حکم

زمره
علوم و فنون
فتوی نمبر
0332
سوال

ہم یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ ہمیں اسائنمنٹ (Assignment) کے لیے ٹاپک ملتے ہیں۔ سائنس کے مضامین لکھنے کا مواد ہمیں چیٹ جی پی ٹی (Chatgpt) سے مل جاتا ہے۔ جب کہ کچھ مضامین جیسے اسلامیات اور عربی کے بارے میں اسلامی مواد Chatgpt سے لے سکتے ہیں؟

جواب

اب تک کے تجربات سے یہ بات واضح ہے کہ چیٹ جی پی ٹی (Chatgpt) جیسے مصنوعی ذہانت (AI) کے تمام ٹولز کا مواد رطب و یابس (ملی جلی) معلومات پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس لیے سائنسی مضامین ہوں یا اسلامی موضوعات ، مستند کتب کی تصدیق کے بغیر مصنوعی ذہانت کے ان ٹولز (جیسے Chatgpt) کے نتائج پر اعتماد کرنا درست نہیں۔

مقام
میرپور
تاریخ اور وقت
اپریل 14, 2026 @ 08:33صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں