معذور شخص کو زکوۃ دینا

زمره
زکوٰۃ و صدقات
فتوی نمبر
0320
سوال

حضرت! مجھے زکوٰۃ ادا کرنی ہے۔ رشتہ داروں میں ایک خاندان ہے، جس کے سربراہ مدرسے میں پڑھاتے ہیں۔ ان کی اولاد میں سے ایک بیٹا چلنے پھرنے اور بولنے سے معذور ہے، جب کہ دوسرا بچہ معمولی ملازمت کرتا ہے۔ وضاحت یہ چاہیے کہ معذور لڑکے کو زکوٰۃ دینے سے، ادا ہوجائے گی؟ اور وہ رقم کہاں خرچ کرسکتا ہے؟

جواب

اگر وہ معذور لڑکا عاقل و بالغ، مستحقِ زکوٰۃ ہے تو اس کو زکوٰۃ کی رقم دی جاسکتی ہے، جس کو وہ اپنی جائز ضروریات میں خرچ کرسکتا ہے۔

مقام
سکھر
تاریخ اور وقت
اپریل 07, 2026 @ 04:27صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں