زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0318
سوال
میں مسافر تھا اور غلطی سے عشاء کی قصر نماز چار رکعت ادا کرلی۔ کیا اس طرح سے میری نماز عشاء ادا ہوگئی یا دو رکعت قصر الگ سے ادا کرنی ہوگی؟
جواب
دو کے بجائے چار رکعت پڑھنے کی صورت میں اگر آپ دوسری رکعت کے قعدہ میں بیٹھے تھے اور آخر میں سجدہ سہو بھی کرلیا تھا تو آپ کی نماز درست ہوگئی ؛ دو رکعت فرض اور دو رکعت نفل ہوگئے۔ اور اگر سجدہ سہو نہیں کیا تو نماز کا اعادہ (دوبارہ) دو رکعت قصر ادا کرنا واجب (ضروری) ہے، کیوں کہ مسافر کے لیے دو رکعت کے بعد والا ہی قعدہ فرض ہے اور دوسرا قعدہ نہیں ہوتا۔
مقام
سوات
تاریخ اور وقت
اپریل 06, 2026 @ 04:28شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
