زمره
نکاح و طلاق
فتوی نمبر
0316
سوال
ایک عورت کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ دونوں شادی شدہ ہیں۔ بیٹے کے ہاں بیٹا (عورت کا پوتا) پیدا ہوا اور بیٹی کے ہاں بیٹی (عورت کی نواسی) پیدا ہوئی۔ اب اس عورت نے اپنے پوتے کو دودھ پلایا۔ کیا اب اس عورت کے اس پوتے اور نواسی کا آپس میں نکاح جائز ہے یا نہیں؟
جواب
صورت مسئولہ میں پوتے کو دودھ پلانے کی وجہ سے وہ عورت اپنے پوتے کی رضاعی ماں بن گئی اور اس عورت کی بیٹی (جو اس عورت کے پوتے کی پھوپھی ہے) پوتے کی رضاعی بہن بن گئی۔ رضاعی بہن کی بیٹی جو اس عورت کی نواسی ہے، رضاعت کے رشتے کی وجہ سے پوتے کی بھانجی بن گئی، لہذا جس طرح حقیقی بھانجی سے نکاح جائز نہیں، اسی طرح رضاعی بھانجی سے بھی نکاح جائز نہیں۔
مقام
چارسدہ
تاریخ اور وقت
اپریل 06, 2026 @ 01:57صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
