زمره
فتوی نمبر
سوال
محترم مفتی صاحب ! میں عمر کے اعتبار سے 14 سال کی لڑکی ہوں۔ میرا قد 4'11" (4 فٹ 11 انچ) ہے اور کئی سال سے بڑھ نہیں رہا۔ میں نے قد بڑھانے کے لیے کچھ وظائف سنے ہیں، جیسے ”یا علیُّ“ کا وظیفہ، ”اللہم ارزقنی وارفعنی“ کا وظیفہ اور کچھ تسبیح والے وظائف بھی سنے ہیں۔ کیا یہ وظائف کرنا اسلام میں جائز ہے؟ کیا میں یہ کر سکتی ہوں؟ اگر کوئی خاص وظیفہ نہیں ہے تو کیا میں اللہ تعالی سے دعا مانگ سکتی ہوں؟
جواب
بنیادی بات یہ ہے کہ اللہ تعالی نے جس شکل و صورت اور قد و قامت کے ساتھ جس انسان کو بنایا ہے، اس کو کسی طرح کی محرومی اور احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے، تو الفاظ کے معنوی مفہوم کے اعتبار سے قد بڑھانے کے لیے مذکورہ بالا وظائف کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اور کسی ضرورت کے پیش نظر قد بڑھانے کے لیے دعا بھی کی جاسکتی ہے۔ اس سلسلے میں کسی ماہر حکیم صاحب یا ڈاکٹر صاحب سے بھی مشورہ کرلینا چاہیے۔ نیز قد بڑھانے والی غذائوں کا استعمال اور جسمانی ورزش بھی مفید ہوسکتی ہے۔
