کیا دنیا میں جرم کی سزا ملنے کے بعد آخرت میں دوبارہ ملے گی؟

زمره
حدود و دیات
فتوی نمبر
0330
سوال

ایک اسلامی نظام میں اگر کوئی شخص جرم کرتا ہے اور اسے اس جرم کی سزا اس مادی دنیا میں قانونِ شریعت کے مطابق دے دی جائے تو کیا اس شخص کو اسی جرم کی سزا آخرت میں بھی ملے گی؟

جواب

​سزا دینا نہ دینا اللہ تبارک و تعالی کا اختیار ہے۔ اگر دنیا میں کسی شخص کو شرعی تقاضوں کے مطابق اس کے جرم کی پوری سزا مل گئی اور اس نے اس جرم کے ارتکاب سے آئندہ سچے دل سے اللہ کے حضور توبہ کرلی اور اس جرم کو نہ دہرانے کا عزم کرلیا اور اسی حالت میں فوت ہوگیا، تو امید ہے کہ اللہ تبارک و تعالی اپنی رحمت سے بخش دیں گے۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
اپریل 01, 2026 @ 05:31شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں