چاندی پر زکوٰۃ کا حکم

زمره
زکوٰۃ و صدقات
فتوی نمبر
0308
سوال

میری ملکیت میں 70–80  تولہ چاندی ہے، جب کہ سونا کچھ بھی نہیں۔ کیا مجھ پر زکوٰۃ فرض ہے؟

جواب

ساڑھے باون (52.5) تولہ خالص چاندی زکوٰۃ کا نصاب ہے، لہٰذا اگر آپ کے پاس 70–80 تولہ چاندی ہے اور اس پر سال گزر چکا ہے تو آپ پر مملوکہ چاندی کا اڑھائی فیصد (%2.5) بطور زکوٰۃ ادا کرنا فرض ہے۔

مزید یہ کہ اگر چاندی کے ساتھ نقد رقم اور مال تجارت بھی ہے تو ان سب کو ملا کر مجموعی مالیت پر اڑھائی فیصد زکوٰۃ ادا کریں۔

مقام
سکھر
تاریخ اور وقت
مارچ 30, 2026 @ 10:16شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں