دورانِ تلاوت اذان شروع ہوجائے تو کیا حکم ہے؟

زمره
تفسیر و تلاوتِ قرآن
فتوی نمبر
0303
سوال

ایک آدمی قرآن حکیم کی تلاوت کر رہا ہے اور اذان شروع ہو گئی۔ تو وہ آدمی تلاوت چھوڑ کر اذان سنے اور اس کا جواب دے یا اسے اپنی تلاوت جاری رکھنی چاہیے؟

جواب

اذان کا جواب دینا مستحب ہے، البتہ قرآن حکیم کی تلاوت کرنے والے کو اذان کا جواب دینے کی بجائے اپنی تلاوت جاری رکھنی چاہیے۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
مارچ 27, 2026 @ 07:40صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں