”ماھد“ نام رکھنا کیسا ہے؟

زمره
حظر و اباحت
فتوی نمبر
0315
سوال

میں اپنے بیٹے کا نام ”ماھد“ رکھنا چاہتا ہوں، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

انسانی شخصیت پر ناموں کی بھی تاثیر ہوتی ہے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، اولیاء اللہ اور علماء ربانیین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔ تاہم ”ماھد“ نام رکھنے میں کوئی ممانعت نہیں، عربی زبان میں اسم فاعل کا صیغہ ہے جس کا معنی ہے ”بچھانے والا، ہموار کرنے والا“۔ آپ اپنی نیت دینی شعور کی راہیں ہموار کرنے والا کر لیں۔

مقام
مانسہرہ
تاریخ اور وقت
مارچ 26, 2026 @ 06:54شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں