عمامہ پہن کر نماز پڑھانا افضل ہے

زمره
زکوٰۃ و صدقات
فتوی نمبر
0300
سوال

ٹوپی پہن کر نماز پڑھانا جائز ہے یا نہیں؟ ہماری مسجد میں اس کا بہت جھگڑا چل رہا ہے۔ اگر امام عمامہ نہ باندھے اور ٹوپی پہن کر نماز پڑھا دے تو نمازیوں کے ایک طبقے کا اصرار ہے کہ نماز نہیں ہوتی یا مکروہ ہوتی ہے۔

جواب

ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا، پڑھانا بلا شبہ درست ہے۔ کوئی حدیث یا فقہ کی عبارت ایسی نہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ بغیر عمامہ کے امامت جائز نہیں۔ عمامہ پہن کر نماز پڑھنا افضل ہے، مگر بغیر عمامہ کے امامت کرنا مکروہ نہیں۔ بغیر علم کے مسائل دینیہ میں جھگڑے سے بچنا چاہیے۔

مقام
قصور
تاریخ اور وقت
مارچ 22, 2026 @ 06:44شام
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں