عید الفطر کی نماز پڑھنے کا طریقہ

فتوی نمبر
0296
سوال

عید الفطر کی نماز پڑھنے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب

 عید الفطر کی نماز میں دو رکعت ہوتی ہیں۔ جن میں چھ تکبیریں زائد ہوتی ہیں:

1۔ پہلی رکعت میں”سبحانک اللهم ... الخ“ پڑھنے کے بعد ہاتھ چھوڑ کر تین تکبیریں زائد کہی جاتی ہیں۔ اس کے بعد امام قرأت کرے گا۔

2۔ اور دوسری رکعت میں قرأت کے بعد رکوع سے پہلے ہاتھ چھوڑ کر تین تکبیریں زائد کہی جاتی ہیں۔ بقیہ نماز دیگر نمازوں کی طرح پڑھی جاتی ہے۔

3۔ نماز کے بعد امام سنت کے مطابق خطبہ پڑھے گا۔ یہ خطبہ سننا واجب ہے۔

مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
مارچ 21, 2026 @ 01:43صبح
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں